مزید خبریں

مسجد نبوی ؐمیںشور شرابے پر گرفتار پاکستانی کو 3 سال قید کی سزا

جدہ (صباح نیوز) مسجد نبوی میں سیاسی نعرے بازی اور شور شرابہ کرنے پر گرفتار پاکستانی شہری کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ کی عدالت نے پاکستانی شہری محمد طاہر کو 3 سال قید اور 10ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کے3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ محمد طاہر نے وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی میں حاضری کے دوران شور شرابہ اور نعرے بازی کی اور اس کی وڈیوز کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھیں ۔مسجد نبویؐ میں27 رمضان المبارک کو شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کے پہنچنے پر چور اور غدار کے نعرے لگانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔