مزید خبریں

مذہبی اکائیوں کو ملکر لادین قوتوں کیخلاف جدوجہد کرنی چاہیے، ابوالخیر زبیر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر سے سربراہ جامعۃ عروۃ الوتقی لاہور کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی، محمد اصغر،سید رضوان حیدر عابدی، محمد رضا ہرانی،محمد تقی،سید فیاض شیرازی نے رکن الاسلام جامعہ مجددیہ حیدرآباد میں ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال،تمام مکاتب فکر کے درمیانی اتحاد و یکجہتی کے فروغ،اسلامی اقدار کے تحفظ اورپاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لادین اور سیکولر قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلیے تمام مذہبی اکائیوں کو ملکر جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے تمام مکاتب فکر سے وابستہ علماء مشائخ،ذاکرین اور خطباء اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں عوام کی اصلاح و ترتیب کے ذریعے ہی اسلامی انقلاب کی جدوجہد کو آگے بڑھایا جاسکتاہے۔اس سے قبل ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران سید محمود رضا مرندی نے جے یو پی و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر سے ملاقات کی۔