مزید خبریں

دعا منگی کیس، پولیس حراست سے فرار مرکزی ملزم گرفتار

کراچی(نمائندہ جسارت) پولیس نے دعا منگی کیس میں فرار مرکزی ملزم زوہیب کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کشمور میں مقابلے کے بعد دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دعا منگی کیس میں نامزد ملزم زوہیب قریشی طارق روڈ میں مال سے فرار ہوا تھا، ملزم بلوچستان سے گاڑی چوری کرکے فرار ہوا تھا، پولیس ناکہ بندی کرکے مین ہائی وے پر کھڑی تھی کہ اس دوران پولیس کو دیکھ کر ملزم نے فائرنگ کی جس کے بعد جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم گرفتار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف گاڑی چوری کے 18 مقدمات درج ہیں اور ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کو ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا۔