مزید خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت قابل مذمت ہے ، شیری رحمان

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں نام نہاد آپریشن کے نام پر 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے،مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کا محاصرہ اور جعلی آپریشن جاری ہے، شیری رحمان نے کہا کہ عالمی دنیا بھارت کی اس بربریت اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف کیوں خاموش ہے ،نوجوان کشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی دنیا کی مجرمانہ خاموشی اب ختم ہونی چاہیے،بھارتی قابض فوج شہداء کی میتیں بھی لواحقین کو نہیں دیتی،انہوں نے کہا کہ اس طرح کہ ریاستی ظلم اور بربریت پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو آواز اٹھانی چاہییں،مقبوضہ کشمیر میں بھارت فوج کو بے لگام چھوڑ کر عالمی دنیا کشمیریوں نے خلاف ظلم میں شراکت دار بن رہی ہے۔