مزید خبریں

پی ٹی آئی کے بڑے کھلاڑی جیل میں ہوںگے، منظور وسان

کراچی(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ پی ٹی آئی کے بڑے کھلاڑی جیل میں ہوں گے اور ہم حکومت کریں گے۔ سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے اور مخالفین کو شکست دیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ عام انتخابات 2023 میں ہوں گے، مہنگائی ملک میں 2 سال سے ہے، بہت جلد کنٹرول ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو بہتر طریقے سے نہیں چلایا، زرعی ملک کو تباہ کرکے گئے ہیں۔