مزید خبریں

وزیراعظم نے اپنی سیکورٹی پر مامور گاڑیوں میں 50 فیصد کمی کردی

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے رضاکارانہ طور پر اپنی سیکورٹی پر مامور گاڑیوں میں50 فیصد کمی کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزرا کو بھی مہیا سیکورٹی گاڑیوں میں50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل کابینہ نے وزرا اور سرکاری ملازمین کے پیٹرول میں40 فیصد کٹوتی کی منظوری دی تھی۔