مزید خبریں

سندھ ہائیکورٹ نے ضلع شرقی کے جج کو عہدے سے ہٹادیا

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائی کورٹ نے وکلا اور عدالتی عملے کے درمیان ہونے والے تصادم کے واقعے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی خالد حسین شاہانی کو عہدے سے ہٹادیا، سندھ ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت، کراچی بار نے جج کو عہدے سے ہٹا نے کے بعد عدالتی امور کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔سندھ بارکونسل کی طرف سے سٹی کورٹ
واقعے پر دی جانے والی ہڑتال کی کال پر سندھ ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں عدالتی امور ٹھپ رہے اور وکلا نے احتجاجاً مقدمات کی پیروی نہیں کی، قیدیوں کو پیشی کیلیے نہیں لایاگیا جبکہ وکلاء کی ہڑتال کے سبب سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل کی جانب سے سٹی کورٹ میں وکلاء اور عدالتی عملے کے مابین ہونے والے تصادم کے واقعے کیخلاف دی جانے والی ہڑتال کی کال پر منگل کو سندھ ہائیکورٹ سمیت صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ وکلاء نے عدالتی عملے اور سائلین کیلیے عدالتوں کے دروازے بند رکھے اور مقدمات کی احتجاجاً پیروی نہیں کی۔