مزید خبریں

برٹش ائرویز کااسلام آباد کیلیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن )برٹش ائرویز نے آپریشنل کمرشل وجوہات کی بنیاد پر 15 جون سے 30 جون 2022 تک اسلام آباد کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔برٹش ائرویز کے اسٹیشن منیجر نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے منیجر کو آگاہ کر دیا ہے کہ برٹش ائرویز کی اسلام آباد کے لیے پروازیں 15 جون تک جاری رہیں گی۔انتظامیہ برٹش ائرویز کے مطابق اسلام آبادروٹ آپریشنل و کمرشل وجوہات کی بنا پر دو ہفتوں کے لیے معطل کیا جا رہا ہے، ہم نے کسٹمرز کو بھی آگاہ کرنے کے لیے جتنے نوٹس دے سکتے تھے دیے۔انتظامیہ نے بتایا کہ ایسے کسٹمرز سے رابطے میں ہیں اور معذرت خواہ ہیں، کسٹمرز کو مکمل سہولیات، متبادل بکنگ یا ری فنڈ کی آپشز دی ہیں۔ برٹش ائرویز کی پروازیں 15 جون سے صرف دو ہفتے کے لیے معطل کی جا رہی ہیں جبکہ مزید شیڈول یا تبدیلی کے بارے آگاہ کر دیا جائے گا، سفر سے پہلے برٹش ائرویز ویب سائٹ سے لازمی کنسلٹ کیا جائے۔ترجمان سی اے اے کے مطابق پروازوں کی معطلی صرف برٹش ائرویز کی آپریشنل و کمرشل وجوہات کی بنا پر ہے۔