مزید خبریں

ٹنڈو جام میں 2روزہ ہاکی کیمپ کا انعقاد

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں دو روزہ ہاکی کوچنگ کیمپ لگایا گیا کیمپ میں سو سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا حکومت قومی کھیل کو فروغ دینے کے لیے اسٹراف گرائونڈ بنائے ،اعصابی تناو سے کھیل کے زریعے نکالا جا سکتا ہے تفصیلات کے مطابق اسپورٹس ڈپارنمنٹ سندھ کے تعاون سے قلندرس اسپورٹس مینجمنٹ نے موسم گرما کی چھٹیوں کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ٹنڈوجام میں دوروزہ ہاکی کا کیمپ پولیس گرائونڈٹنڈوجام میں لگا یا ڈائریکٹرفزیکل ایجوکیشن شاہد ولی نے بتایا کہ اس کیمپ میں سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا کیمپ کے آخری روز ڈائریکٹر ایگریکلچرل ایسرچ نور محمد بلوچ سیکرٹری تعلیم حیدرآباد بورڑ شوکت خانزادہ ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن وٹیکنل آفیشل اسلم خان نیازی سیاسی رہنما راو افتخار یاسین سابق صدر ہاکی ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد راو ظفر سعید نے شرکت کی اس موقع انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے زریعے ہم صحت مند معاشرہ بنا سکتے ہیں ۔