مزید خبریں

حیدرآباد کاآرمی چیف ہاکی چمپئن شپ سے لاتعلقی کا اعلان

حیدرآباد(جسارت نیوز)حیدرآباد میںچیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کے نام سے خودساختہ ٹورنامنٹ سے حیدرآباد ہاکی ایسوسی ایشن نے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔حیدرآباد ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ندیم عادل، سینئر نائب صدر رضوان تنویر، نائب صدر عاطف ضمیر، جوائنٹ سیکریٹری سعیداللہ قائم خانی و دیگر عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کے فائنل میچ کی خبروں اور اس جعلی اور نام نہاد چمپئن شب سے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد کا کوئی تعلق نہیں، ڈی ایچ اے کے صدر ندیم عادل نے تعجب اور حیرانگی کا اظہار کیا کہ ڈراز میں شامل ٹیموں کو مطلع کے بغیر چور دروازے سے لطیف آباد میں 2 اسٹروٹرف موجود ھونے کے باوجود ٹنڈو جام کے گراسی گرائونڈ پر ڈراز میں شامل 9 کلبز میں سے صرف اپنے خوشامدی اور غیر فعال کلبوں کے درمیان براہ راست سیمی فائنل اور فائنل میچ کا انعقاد کرانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ڈی ایچ اے کے سیکریٹری طاہر حبیب اور ان سے وابستہ اختر بلوچ اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جمیل احسن اس سارے سیاسی کھیل میں شامل ہیں۔