مزید خبریں

اوپنر امام الحق اپنے آبائی شہر ملتان میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلیے بیتاب

ملتان (نمائندہ خصوصی)اوپننگ بلے بازامام الحق اپنے آبائی شہر میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلیے بیتاب ہیں جب کہ کیریئر کا 50ون ڈے ملتان اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے یادگار بنانے کی کوشش کریں گے۔ون ڈے کرکٹ میں پاکستان ٹیم کیلئے تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھانے والے امام الحق کا تعلق ملتان سے ہے، بدھ کوگرین شرٹس کیریبیئنز کیخلاف میدان میں اتریں گے تو اوپنر کو بھی پہلی بار اپنے آبائی شہر میں کھیلنے کا موقع ملے گا، اتفاق سے یہ ان کے کیریئر کا 50واں ون ڈے میچ بھی ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کیے جانے والے انٹرویو میں امام الحق نے کہا ہے کہ یہاں اپنے چچا انضمام الحق کو کھیلتے ہوئے دیکھا ہے،ملتان میں اپنا پہلا میچ کھیلنے اور عمدہ کارکردگی دکھانے کیلیے بیتاب ہوں۔