مزید خبریں

وسیم اکرم کی عالمی اسنوکر چمپئن محمد آصف کو ٹورکارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لجنڈکرکٹر وسیم اکرم، نیشنل بینک کے گروپ چیف کریم اکرم خان، ڈویژنل ہیڈ مدثر انعام اللہ، ونگ ہیڈافشاں شکیل نے سابق عالمی اسنوکر چمپئن اور نیشنل بینک کے آفیسر محمد آصف کو دو سال کے لیے ٹور کارڈ حاصل کرکے اسنوکر میں نئی تاریخ رقم کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ قومی کھلاڑی نے تھائی لینڈ میں کیو اسکول کے سیمی فائنل میں اپنے ہم وطن اور نیشنل بینک کے آفیسر اسجد اقبال کو شکست دی اور یہ پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے کیو اسکول کے ذریعے پروفیشنل کارڈ حاصل کیا ہے۔گروپ چیف کریم اکرم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پاکستان اور نیشنل بینک کے لیے بھی یہ ایک اعزاز ہے،اس موقع پر وسیم اکرم نے اپنی نیک خواہشیات کا اظہار کرتے ہوئے اس توقع کا بھی اظہا ر کیا کہ پاکستانی کیوئسٹس کی فتو حات کا سلسلے اسی طرح جاری رہاتووہ دن دور نہیں جب اسنوکر پر بھی پاکستان کی ہی بادشاہی ہوگئی۔