مزید خبریں

فلسطینیوں کے 300مکانات منہدم کرنیکا حکم ، نوجوان گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کے 300مکانات منہدم کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے او سی ایچ اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ صہیونی حکومت اب تک فلسطینیوں کے کئی مکانات اور عمارتیں مسمار کرچکی ہے۔ یہ ساری کارروائیاں مغربی کنارے اور بیت المقدس کے علاقے میں کی گئی ہیں۔ فلسطینیوں کو عمارتوںکے انہدام کے کئی نوٹس موصول ہو چکے ہیں۔ انہدامی کارروائی شروع ہونے پر 42بچوں سمیت 74افراد بے گھر ہو جائیں گے۔ اسرائیلی حکام نے الخلیل شہر میں 300ایکڑ اراضی غصب کا حکم نامہ جاری کیا ہے، جب کہ ‘ آبادکاروں کی رہایش کے لیے 820گھر تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی پولیس کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلوان اور راس خمیس میں فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی،جس کے نتیجے میں کئی شہری دم گھٹ کر بے ہوش ہوگئے۔ اس دوران 21 سالہ جہاد بیرات کو گرفتار کرلیا گیا۔