مزید خبریں

امریکا: 2سالہ بچے کی فائرنگ سے باپ ہلاک

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں 2 سالہ بچے نے کھلونا سمجھ کر والد پر گولی چلادی،جس کے نتیجے میں 24 سالہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بچے کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ تاہم پولیس کو شک ہوا اور تفتیش کے دوران بڑے بیٹے نے اعتراف کرلیا کہ چھوٹے بھائی نے غلطی سے گولی ماری۔ پولیس نے غفلت برتنے کے الزام میں بچے کی ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے خلاف سان فرانسسکو میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے نئے قوانین لاگو کیے جائیں۔ مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ امریکا میں روزانہ 110 افراد فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہو رہے ہیں۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال فائرنگ کے 233 بڑے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔