مزید خبریں

یورپی یونین میں مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ماہیورپ میں مہنگائی کی شرح میں 8.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جوکہ بینک کی توقع سے 4 گنا زیادہ ہے۔ یورپین سینٹرل بینک نے پیشگوئی تھی کہ مہنگائی میں اضافہ 2 فیصد کے قریب ہوگا لیکن جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، ان کے مطابق یہ اضافہ 4گنا زیادہ ہوکر سامنے آیا ہے۔ ہوش ربا مہنگائی نے یورپی شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بینک آئندہ 2 ماہ کے لیے اپنے شرح سود میں بھی اضافہ کرے گا۔ مہنگائی بڑی وجہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن اور روس یوکرین کی جنگ ہے۔