مزید خبریں

امریکا، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے امریکا، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین حج کے لیے رواں برس آن لائن حج رجسٹریشن کا نیا نظام جاری کردیا گیا۔متعلقہ حکام کی جانب سے حج کے آن لائن اندراج کے سلسلے میں عازمین کو کئی آپشن دیے ہیں، جب کہ اس حوالے سے ایک مرکز قائم کیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق کئی زبانوں میں حج آن لائن رجسٹریشن کے اندراج کی سہولت دی گئی ہے۔امریکا، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین رواں برس حج کے لیے انتہائی آسان اور سادہ کارروائی کے ذریعے آن لائن اندراج کروا سکتے ہیں۔