مزید خبریں

چین میں شدید بارش اور سیلاب سے 8لاکھ افراد متاثر

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی چین کے جیانگشی صوبے میں موسلا دھار بارش کے باعث سیلاب آگیا ،جس کے نتیجے میں 8لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیلاب کی وجہ سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے خصوصی یونٹ کے ترجمان نے بتایا کہ 28 مئی سے جاری بارش کے دوران صوبے کے 80 قصبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران 76 ہزار ایکڑ سے زیادہ زمین پر کھڑی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔