مزید خبریں

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت 15 روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز آج سے ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت 15 روزہ تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں جاری کیمپ میں 31 کھلاڑی شریک ہیں، اعلان کردہ کھلاڑیوں میں فاروڈ شاہ زیب خان کے علاوہ باقی تمام کھلاڑیوں کو آج کیمپ کمانڈنٹ و نیشنل کوچ اولمپیئن سمیر حسین کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، شاہ زیب خان قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ فائف اے سائیڈ انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے غرض سے سوئٹزلینڈ میں ہیں، ٹریننگ کیمپ کے دوران صغیر حسین، ارشاد حیدر، عاصم خان، اذلان خان، ارشد صدیقی، نزاکت علی اور معین عالم اسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے سمیر حسین کی معاونت کریں گے ۔