مزید خبریں

آسٹریلوی طیاروں کی دخل اندازی ملکی خود مختاری کے لیے خطرہ ہے‘ چین

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے کہا ہے بحیرہ جنوبی چین میں آسٹریلوی طیارے کی دخل اندازی خود مختاری کے لیے خطرہ ہے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ فوج نے ایک آسٹریلوی فوجی طیارے کی بحیرہ جنوبی چین میں شناخت کرنے کے بعد وہاں سے نکل جانے کا انتباہ جاری کیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے محکمہ دفاع نے کہا تھا کہ چین کے ایک فائٹر طیارے نے بحیرہ جنوبی چین میں اس کے ایک فوجی نگرانی والے طیارے کو روکا تھا۔