مزید خبریں

سوڈان میں مظاہرے جاری فائرنگ سے ایک شہری ہلاک

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سوڈان میں کئی ماہ سے جاری مظاہروں کے دوران 100افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ احتجاج کا سلسلہ اومدرمان میں اس وقت شروع ہوا جب فوجی رہنما جنرل عبدالفتاح البرہان نے وہاں کے دورے کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ جنوری میں وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اور فوجی قیادت کے دوران معاہدے کے بعد شہریوں نے عبوری حکومت کے خلاف احتجاج شروع کررکھا ہے۔