نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی عدالت نے 2006ء میں وارانسی میں ہونے والے بم دھماکوں کے ملزم کوسزائے موت سنادی۔ خبررساں اداروںکے مطابق ولی اللہ خان پر گزشتہ ہفتے 2006 ء کے حملوں میں قتل اور دہشت گردی کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔ ان دھماکوں میں 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ولی خان کو دھماکوں کے چند ہفتوں بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ وارانسی میں اس کے وکلا نے کیس کی پیروی کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے مقدمے کی سماعت میں تاخیر ہوئی ۔