مزید خبریں

امریکا میں گرمی اور خشک سالی کے باعث بجلی کے بحران کا خطرہ

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں گرمی اور خشک سالی کے باعث بجلی کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ممکنہ بحران کے پیش نظر صدر جوبائیڈن ملک میں ایمرجنسی نافذ کرسکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ بجلی کی فراہمی بنیادی انسانی ضرورت ہے اور یہ ملک کی قومی سلامتی اور دفاع کے لیے بھی اہم ہے۔ امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، ٹیکساس، کنساس اور ایری زونا کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔