مزید خبریں

سعودی وزیر خارجہ کی انڈونیشنین صدر اور ہم منصب سے ملاقات

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان انڈونیشیا کے دورے پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے انڈونیشیا کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ شہزادہ فیصل بن فرحان اور صدر جوکو ودودو نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ مملکت اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ شہزادہ فیصل نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مبارکباد اور انڈونیشیا میں مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے ویدوڈو کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔