مزید خبریں

بابراعظم کی طرح نام بنانا چاہتا ہوں، قاسم اکرم

ملتان(نمائندہ خصوصی)محدود طرز کی عالمی درجہ بندی میں صف اول کے بیٹر اور پاکستان کے کپتان بابراعظم دنیائے کرکٹ کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہیں۔ دنیا بھر میں موجود لاتعداد پرستاروں کی طرح قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان قاسم اکرم بھی بیٹنگ میں بابراعظم کو اپنے لیے مشعل راہ سمجھتے ہیں۔19 سالہ نوجوان کرکٹر کا کہنا ہے کہ بابراعظم ان کے پسندیدہبلے بازہیں اور وہ انہی کی طرح دنیائے کرکٹ میں نام کما نا چاہتے ہیں۔ بابراعظم کی طرح قاسم اکرم کا تعلق بھی لاہور سے ہے۔دونوں نے اپنے کرکٹ کا سفر کا آغاز دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹر اور آف اسپن بولنگ سے کیا۔قاسم اکرم کا کہنا ہے کہ بابراعظم کے ساتھ سینٹرل پنجاب اور کراچی کنگز کے ڈریسنگ رومز شیئر کرنے کا تجربہ ناقابل فراموش ہے۔ ایک بلے باز کی حیثیت سے انہوں نے پاکستان کے کپتان سے لمبی اننگز کھیلنے کے لیے کریز پر ٹھہرے رہنے، کؤر ڈرائیو کھیلنے اور پل شاٹ میں بہتری لانے کے لیے مفید مشورے لیے ہیں۔قاسم اکرم کے والد لاہور میں لْنڈا بازار کی دکان پر کام کرتے ہیں۔