مزید خبریں

دادو،گورنمنٹ کنٹریکٹر کا احتجاج دوسرے روزبھی جاری

دادو(نمائندہ جسارت)دادو کے گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا پروونشل ہائی ویز انجینئر آفس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال جاری ہے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر دادو نیاز پنھور کی ٹھیکیدار حبدار بھنڈ الطاف پنھور، گل محمد چنا اور دیگر کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم دادو کے پروفیشنل ٹھیکیدار ہیں ہمارے ساتھ پروونشل ہائی ویز انجینئر نور احمد پھل، ٹینڈر کلرک عبدالحفیظ میمن اپنے من پسند بوگس ٹھیکیداروں کو 4 ارب روپے کی اسکیم دیکر ہم کو نظر انداز کیا گیا ہے انجینئر اور ٹینڈر کلرک نے اسپیشل ایم اینڈ آر ضلع جامشورو کے لیے آنے والی اسکیمیں اپنے امپورٹڈ بوگس ٹھیکیداروں کے حوالے کرکے بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے قانونی طریقے سے درخواستیں، کال ڈپازٹ ٹینڈر فیس جمع کرائی مگر اس کے باجود انجینئر اور ٹینڈر کلرک نے رات کے اندھیرے میں منظور نظر ٹھیکیداروں کو غیرقانونی طور ٹینڈر جاری کردیے ہیں ۔ انہوں نے اپنے حقوق کی حاصلات کے لیے احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کردیاہے۔