مزید خبریں

جماعت اسلامی روہڑی کا اجلاس

سکھر(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی روہڑی کا ایک انتخابی اجلاس امیر جماعت اسلامی روہڑی آصف علی قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کا جائیزہ لیا گیا اور حکمت عملی طے کی گئی، امیر جماعت اسلامی آصف علی قریشی نے موثر حکمت عملی کے ساتھ میدان عمل میں کام تیز سے تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔