مزید خبریں

ماتلی،گڈوبراج پرپانی کا اخراج 51,347 کیوسک ہے

ماتلی(نمائندہ جسارت)محکمہ آبپاشی کے جاری کردہ گیج کے مطابق آج 7 جون 2022ء میں گڈو بیراج کی اپ اسٹریم پر پانی کی آمد 60,863 کیوسک اور ڈائون اسٹریم سے پانی کا اخراج51,347 کیوسک ہے۔جبکہ سکھر اپ اسٹریم پر 47.185 کیوسک پانی پہنچ رہا ہے ۔سکھر پیراج کے ڈائون اسٹریم میں پانی کا اخراج صرف 16.165 کیوسک ہے۔کوٹری بیراج کی اپ اسٹریم پر جو پانی پہنچ رہا ہے اس کا گیج 12.470 کیوسک ہے۔یعنی۔3.695 کیوسک پانی کچے کی زمینوں کے جاگیردار لے رہے ہیں۔اب یہ تو محکمہ آبپاشی کے ماہرین ہی بتا سکتے ہیں کہ کوٹری بیراج کے سسٹم کو اتنے کم پانی سے کیسے چلایا جائے گا اور کوٹری بیرج کی ڈائون اسٹریم میں کتنا کیوسک پانی کیسے چھوڑا جائے گا۔