مزید خبریں

حب ضلع کے قیام کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں ،قبائلی عوام

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں بسنے والے قبائل نے صوبائی کابینہ سے حب ضلع کے قیام کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کی انتھک محنت کے نتیجے ہی میں علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو سکا ہے قبائلی نمائندوں میں جاوید جاموٹ،چیئرمین ڈسٹرکٹ نیشنل پیس کونسل بابو فیض شیخ اور شیخ قبائل کے دیگر رہمنائوں آغا مجیب شاہ یونس شیخ سرور رونجھا اور دیگر نے صوبائی کابینہ اور خاص طور سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گڈ گورننس اور عوامی خدمت میں سابقہ حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے سردار صالح محمد بھوتانی کی علاقے کیلیے شاندار خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سردار صاحب نے علاقے کی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے اور ضلع لسبیلہ کے عوام ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔