مزید خبریں

ٹنڈومحمدخان ، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،5 ملزمان گرفتار

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی عبداللہ میمن کے احکامات ، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ، 5 ملزما ن گرفتار، 1500 مین پوڑیاں ، 10 لیٹر تیارشدہ دیسی شراب ، 1 چوری شدہ بھینس برآمد ، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عبداللہ میمن کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر و ایکٹو کرمنلز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کیے جانے کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن فہیم فتح آرائیں نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم رامو کولہی کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے چوری شدہ بھینس برآمد کر لی ، ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن فہیم فتح آرائیں نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان شاہد علی دایو اور غلام حسین اوٹھو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 500 عدد مین پوڑیاں اور 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ، ایس ایچ او تھانہ تحصیل ٹنڈو محمدخان حاجی محمود لغاری نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوری سپلائر ملزم راجا کو گرفتار کر تے ہوئے اس کے قبضے سے 500 عدد مین پوڑیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ، ایس ایچ او تھانہ شیخ بھرکیو کے ایس ایچ او آدم خان خشک نے مین پڑی سپلائرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوری سپلائر امین ٹنگڑی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 500 مین پوڑیاں برآمد کر تے ہوئے ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔