مزید خبریں

جماعت اسلامی سکھر کا اجلاس،انتخابی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

 

سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امرائے مقامات کا ایک اہم اجلاس امیر ضلع ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے خصوصی شرکت کی، جبکہ قیم ضلع حافظ عبدالحلیم تنیو، امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ، نائب امیر ضلع مولانا عبدالکریم،مولانا عتیق احمد لاشاری و دیگر ذمے داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طور پر حصہ لینے کیلیے منظم و مؤثر انتخابی مہم چلائی جانے کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے جبکہ مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر طے کیا گیا کہ مہم کے دوران مقامی مسائل کو فوکس کیا جائے گا اور لوگوں کو جماعت اسلامی کی جانب سے نامزد کردہ امیدواران کیلیے ووٹ ترازو کو ڈالنے کیلیے قائل کیا جائے گا تاکہ ان کے بالخصوص بلدیاتی سطح کے مسائل حل ہو سکیں، اس ضمن میں بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی جانے اور ڈور ٹو ڈور ، شاپ ٹو شاپ جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔رہنمائوں نے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی نے اہل دیانتدار نمائندوں کو امیدوار کے طور پر کھڑا کیا ہے، لوگوں کو چاہیے کہ وہ اب روایتی قیادت جس نے ہمیشہ مایوسی کیا ہے اسے مسترد کر کے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔