مزید خبریں

ضلع کشمور میں 97 ڈسپلے سینٹرزقائم کیے گئے ہیں،محمدحنیف

 

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) محمد حنیف ضلعی الیکشن کمشنر کشمور ایٹ کندھکوٹ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کشمور ضلع بھر کے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لیے ڈسپلے سینٹر قائم کر دیے ہیں جس میں غیر حتمی انتخابی فہرستیں عوام کے معائنے کے لیے رکھی گئی ہیں۔اس دوران ووٹر اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ناموں کے اندراج کوائف کی جانچ پڑتال کر سکتے ہیں۔ڈسپلے سینٹر 21 مئی 2022ء سے 19 جون 2022ء تک کھلے رہیں گے۔ اگر کسی اہل فرد کا ووٹ درج نہیں تو وہ اپنے شناختی کارڈ کہ مستقل یا عارضی پتے کے مطابق اپنا ووٹ درج کروا سکتا ہے نیز کسی غیر متعلقہ /فوت شدہ ووٹر کے ووٹ اخراج اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی کروائی جا سکتی ہے۔سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ عارضی پتے پر اپنے ووٹ کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ضلع کشمور میں 97 ڈسپلے سینٹرز تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ تمام فارموں (اندراج ،اخراج اور درستگی )پر کارروائی کے لیے 02 حاکم نظر ثانی کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے۔فارم ڈسپلے سینٹرز کے علاوہ ضلعی الیکشن کمشنر اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.پر بھی موجود ہیں۔ووٹ کے اندراج کے لیے فارم 15 کوائف کی درستگی کیلیے فارم 17 جبکہ ووٹ ٹرانسفر کے لیے فارم 15 پر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ کوئی بھی ووٹر اپنے انتخابی علاقے کی انتخابی فہرستوں میں موجود کسی بھی غیرمتعلقہ ووٹر کے خلاف فارم 16 پر کرکے اعتراض جمع کرا سکتا ہے۔تمام ڈسپلے سینٹرز میں مطلوبہ فارم فراہم کردیے گئے ہیں تاکہ عوام کو مہیا کیے جائیں۔