مزید خبریں

بدین ،صحافی کا بھائیوں کیخلاف احتجاج ،گھر پر قبضے کاالزام

بدین(نمائندہ جسارت) ٹنڈو باگو کے صحافی پرکاش سونی کا بھائیوں کے خلاف احتجاج اور اسسٹنٹ کمشنر کو بھائیوں کے خلاف درخواست گھر اور کاروبار پر قبضہ کا الزام۔ٹنڈوباگو کے سرگرم نوجوان صحافی پرکاش سونی نے اپنے دو بڑے بھائیوں پی پی ایچ آئی ملازم ڈاکٹر چیترام اور سرون کمار کی جانب سے گھر اور کاروبار پر قبضہ کرنے اور والد مرحوم کی جائداد میں حصہ نہ دینے کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوباگو کے آفس درخواست جمع کرانے کے علاوہ بھائیوں کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ بھائی سرون کمار اس کے بیٹے کرن کمار کو میں نے نئی جیولرز دکان کے لیے اپنے کاروباری حصہ کے لیے 30 تولہ سونا اور دس لاکھ روپے نقد دیے تھے گزشتہ کئی سال سے لاکھوں روپے ہونے والے منافع سے میرا حصہ نہ دینے پر اپنا سونا اور کیش رقم واپس مانگنے پر مجھ سے دونوں بھائیوں نے نہ صرف حصہ دینے سے جواب دیا پر مجھ سے ہر طرح کا رشتہ ختم کردیا۔ صحافی پرکاش سونی کا کہنا تھا کہ گھر اور کاروبار دونوں جائدادوں میں حصہ مانگنے پر ڈاکٹر چیترام اور سرون کمار اور سرون کمار کا بیٹا کرن کمار میری کردار کشی پر اتر آئے ہیں مجھے حراساں اور نقصان پہچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پرکاش سونی نے بھائیوں پر الزام عائد کیا کہ کرن کمار اور سرون کمار پر اس وقت مختلف گاہکوں کے سونے کی رقوم ہڑپ کر چکے ہیں۔پرکاش سونی نے چیف جسٹس اور دیگر بالا حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا حق مجھے دلایا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔ پرکاش سونی نے کہا وہ انصاف کے لیے عدالت سے بھی رجوع کر رہے ہیں۔