مزید خبریں

مودی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں پر حملے کرائے جا رہے ہیں

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر، جنرل سیکرٹری میاں محمدفاروق،ضلعی نائب صدور ملک اسامہ نذیر ،محمدسلیم انصاری ،فاورق موسی،طلحہ شہادت گجر،محمداکبرانصاری،اسامہ شفقت ، رانا محمد یونس،عثمان گیلانی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ محمد ذیشان نے بی جے پی کی خاتون ترجمان نورپورشرما کے نبی کریمؐ کی شان میں توہین آمیز ریمارکس کی سخت ترین الفاظ مذمت میں کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن نبی رحمتؐ کی شان اقدس میں کوئی گستاخی کرے کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔ بی جے پی کی تر جمان کے بیان سے دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ بھارت سیکولر اسٹیٹ کہلاتی ہے۔ اس کے حکمرانوں کو چاہیے کہ اسلام دشمن جارحانہ طرزعمل چھوڑ کر مذہبی اقلیتوں جذبات کا خیال رکھیں۔ مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ بندکریں اور ان کی جان و مال کا تحفظ کریں۔ اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی دی جائے۔مودی حکومت مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مودی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں پر حملے کرائے جا رہے ہیں۔ نبی کریمؐ کی گستاخی مسلمانوں کیلیے بہت تکلیف دہ ہے۔ عالمی برادری بھارت میں اسلامو فوبیا کی سنگین صورت حال کا فوری نوٹس لے۔ اقوام عالم اور بالخصوص او آئی سی اس ضمن میں جرات مندانہ کردار ادا کرے اور بھارت کے انتہاپسندانہ طرزعمل کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔