مزید خبریں

ضلع خیرپور میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری جاری ہیں،محمدیوسف

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خیرپور محمد یوسف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضلع خیرپور میںعام انتخابات کے سلسلے میں ووٹرفہرستوں میں اندراج، درستگی، کوائف کے اندراج اور متعلقہ علاقوں کی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں ضلع بھر میںعوام کی رہنمائی کے لیے 200 ڈسپلے سینٹرز قائم کیے گئے ہیںجہاں مسودہ رکھا گیا ہے۔ اپنے ویڈیوپیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے اور اپنے خاندان کے ووٹ کے اندراج کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں یہ ڈسپلے سینٹر 20 مئی 2022 سے 19 جون 2022 تک ووٹ کے اندراج، درستگی، کوائف کو صحیح درج کرنے اور متعلقہ علاقے کی فہرست میں منتقلی کرانے کے لیے کام کرتے رہیں گے جس کے لیے ووٹرز فارم 15 بھر کر اندراج کراسکتے ہیں جبکہ ووٹ پر اعتراض کے لیے فارم 16 پر کریں گے اس کے علاوہ اپنے اور خاندان کے ووٹ کے کوائف میں تبدیلی کرنی ہے تو فارم 17 پر کرکے درست کراسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ 8300 پر اپنے موبائل فون کے ذریعے پیغام بھیج کر اپنے ووٹ، متعلقہ علاقے میں اندراج اور ڈسپلے سینٹر کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے موصولہ پیغام میں غیر حتمی معلومات میسر آئے گی جس پر عوام اپنے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی اور منتقلی جیسے امور انجام دے سکیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس خیرپور میں ایسا مسودہ رکھا گیا ہے جہاں ووٹرز ٹیلیفون نمبر 0243-9280031 پر صبح 8 بجے تا شام 5 بجے تک معلومات حاصل کرسکتے ہیں یا بذات خود الیکشن کمیشن آفس خیرپور آکر بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے واضح کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس خیرپور اور مقررہ ڈسپلے سینٹر اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے ۔