مزید خبریں

بینک اسلامی نے فری لانس فیسٹ 2022 کو اسپانسر کیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بینک اسلامی نے ملک میں فری لانسنگ پر سب سے زیادہ جامع کانفرنسز میں شمار کیے جانے والے فری لانس فیسٹ 2022 کو اسپانسر کیا ۔اس دور وزہ تقریب میںپاکستان میں اس کام کے مستقبل میں معاونت کرنے کے لیے ہر ایک کے مجموعی تاثرات کو فری لانسنگ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے اہم اراکین کو لائن اپ کرنے اور گگ اکانومی کے حوالے سے اہم تقاریر ، پینل پر مبنی بحث اور تربیتی نشستیں شامل تھی۔اس تقریب میں ملک کے مستقبل میں ترقی پذیر معاشی شعبہ کے کردار پر بحث کرنے کے حوالے سے پبلک اور پرائیویٹ شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہم رہنمائوں نے بھی شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او ، سید عامر علی نے اس موقع پر اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گگ اکانومی کے ذریعے سینکڑوں ،لاکھوں ڈالر کمائے جاسکتے ہیں اور ابھرتے ہوئے معاشی اور ریگولیٹری ماحول سے پاکستان میں فری لانسر کو اعتما میں لانے کی ضرورت ہے ۔اس وقت نوجوانوں کے لیے فری لانسر فیسٹ جیسی تقریبات کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ نہ صرف اس صنعت میں موجود بہترین افراد کے تجربات سے سیکھیں بلکہ کامیابی کے راستے کی جانب گامزن ہوجائیں اور کسی بھی پریشانی یا مشکل کی صورت میں فری لانسرز کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے قابل ہوں ۔