مزید خبریں

ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 43ہزار250روپے ہو گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا سستا ہو گیا تاہم ملکی مارکیٹوں میں سونا1ہزار روپے سے زائد مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں1250روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ43ہزار250روپے ہو گئی۔