مزید خبریں

حکومت کے حالیہ فیصلوں نے جینا مشکل کر دیا ، کاشف صابرانی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آل تاجران سندھ اتحاد کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے موقع پرحکومت کے غلط فیصلوں پرتاجربرادری کا شدید اظہار مذمت،چیئرمین آل تاجران سندھ اتحادمحمد کاشف صابرانی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے حالیہ فیصلوں نے تا جروں،صنعتکاروں سمیت عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، کمرتوڑمہنگائی، اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں،حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں،حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر حالیہ اضافے کو مستردکرتے ہیں،حکومت وقت تاجربرادری صنعتکاروں سمیت عوام پر اپنے غلط فیصلے مسلط کرنے سے اجتناب کرے،تاجر برادری نے ہر کڑے وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے،مہنگائی کے اس دور میں حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں اورفیصلوں نے عوام کا جینا د وبھر کر دیا ہے، اشیاخورونوش،میڈیسن،سمیت ضروریات زندگی کی ہر چیز پر ظالمانہ ٹیکس اور ہوشربا اضافے،نے عوام کے منہ روٹی،بدن سے کپڑے،اور سر سے چھت چھین لی ہے،اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین حسین قریشی،صدر محمد جاوید قریشی،وائس چیئرمین سلیم راجپوت،جنرل سیکرٹری مقصود فراز،فنائنس سیکرٹری آفرین صدیقی،جوائن سیکرٹری محمد زکی،سینئر نائب صدر یاسین قریشی،مرکزی نائب صدر آصف رضا قادری،سمیت دیگر کابینہ ارکان نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی معاشی پالیسیوں،فیصلوں کو مستردکرتے ہوئیوفاق،اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت تاجر برادری صنعت کاروں،سمیت عوام کوریلیف فراہم کرے، اور حالیہ معاشی پالیسیوں اور فیصلوں پر نظر ثانی کرے ۔