مزید خبریں

کویتی سپر مارکیٹ نے بھارتی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی

کویت (اے پی پی):بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈروں کے نبی کریمؓ سے متعلق گستاخانہ بیان پر کویت میں ایک سپر مارکیٹ نے بھارتی مصنوعات کو ہٹا دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کویت میں العردیہ کوآپریٹو سوسائٹی کے ا سٹورز نے احتجاجابھارت کی چائے اور دیگر مصنوعات کوفروخت سے ہٹا کر ٹرالیوں میں جمع کردیاہے۔کویت شہر میں واقع سپرا سٹور نے چاول اورمصالحہ جات کو پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیا ہے جن پر عربی زبان میں تحریر درج ہے کہ ہم نے تمام بھارتی مصنوعات کو ہٹا دیا ہے ۔سپرا سٹو ر کے سی ای او نصر الموتیری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہم بطور مسلمان اور کویتی شہری پیغمبر اسلامؓ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ۔