مزید خبریں

نبیؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں ،محمد یونس رضوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت کی حکمران جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے نبی اقدسﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، ہندوؤں کی جانب سے بھارتی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے اب مقدس ہستیوں پرہرزہ سرائی قابل مذمت ہے،حکومت نبیﷺ کی شان میں گستاخی پر بھارتی حکومت سے جواب طلب کرے،مودی کی قیادت میں بھارت میں مذہبی آزادیوں کوپامال کیاجارہاہے جبکہ مسلمانوں پر ظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے ، دنیابھارت کے ظلم وستم کا نوٹس لے اورسختی سے اس سے بازپرس کی جائے ۔ نبی کریم ﷺ سے محبت ہمارے لئے سب سے بڑھ کرہے ۔ تمام مسلمان اپنے پیغمبرﷺ کی محبت اوراحترام میں اپنی جانوں کی قربانی دے سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے فنانس سیکرٹری محمد یونس رضوی اور منیجنگ کمیٹی کے عہدیداران نے اپنے مذمتی بیان میںکیا،انہوں نے کہا کہ ملعون نوین کمار اور نوپر شرما نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے جس پر ان کو معافی مانگی ہوگی،انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے مگر نبی ﷺ کی شان میں گستاخی ہر گز برادشت نہیں۔