مزید خبریں

جنوبی کوریا کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مئی کے دوران کمی

سیئو ل(اے پی پی) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ مئی کے دوران اس کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل تیسرے ماہ کمی ہوئی جس کی وجہ ملکی فاریکس مارکیٹ کو مستحکم کرنا ہے۔چینی خبررساں ادارے نے بینک آف کوریا کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ مئی کے دوران غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل تیسرے ماہ کمی ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی کے آخر میں غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 447.71 ارب ڈالر رہا جو کے اپریل کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.59 ارب ڈالر کم ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ فاریکس ریزروز میں کمی حکومت کے ملکی فاریکس مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا نتیجہ ہے۔