مزید خبریں

رجسٹرار علما یونیورسٹی کاشف رفیع کو ایوارڈ سے نوازا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رجسٹرار، علما یونیورسٹی سید کاشف رفیع کو کراچی میں منعقدہ حالیہ ڈسٹرکٹ 3271 کانفرنس DISCON 2022 – CHANGE-CON میں اعلیٰ ترین روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 روٹیرین آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ڈسٹرکٹ گورنر، روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271، ڈاکٹر آفتاب امام، نائب صدر، روٹری انٹرنیشنل، والیری کے ویفر اور روٹری انٹرنیشنل کے صدر کے نمائندے، پی ڈی جی ایم اقبال قریشی نے پیش کیا۔ تقریب میں 600 سے زائد روٹیرینز، بزنس مین، کارپوریٹ اور انڈسٹری کے مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت تھے۔مسٹر رفیع کو ڈسٹرکث کا بہترین روٹیرین قرار دیا گیا، جو روٹیرینز کی خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے کاشف رفیع نے کمیونٹیز، روٹیرینز اور ضلع کے لیے شاندار خدمات کے ذریعے خود کو اس ایوارڈ کا اہل اورمتاز بنایا ہے ۔پاکستان خاص طور پر سندھ اور بلوچستان میں روٹری کمیونٹی لیڈرز کے ساتھ زندگی بھر تعلقات استوار کرنے، دیانت کو فروغ دینے اور بہتر کل کے لیے خدمات کے ذریعے خیر سگالی کو آگے بڑھانے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔روٹری انٹرنیشنل دنیا کی سب سے بڑی انسانی خدمت کی تنظیم ہے جو تعلیم، صحت، امن، ماحولیات، زچہ بچہ کی دیکھ بھال، اقتصادی اور معاشی ترقی کے سات فوکس شعبوں میں کام کرتی ہے۔