مزید خبریں

پاکستان میں آئی ٹی ایکسپورٹ سوا دو ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ندیم روف نے کہاہے کہ پاکستان میں آئی ٹی ایکسپورٹ سوا دو ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے اور پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ ایک صنعت کا درجہ اختیار کر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے اقدامات جاری ہیں تاہم مقامی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے منسلک کمپنیز کو مسائل کا بھی سامنا ہے ۔ آئی ٹی کمپنیوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم روف نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے فروغ ، بزنس کمیونٹی کو مصنوعی ذہانت سے آگاہی،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے آگاہی ضروری ہے۔