مزید خبریں

کھپرو ،تعلقہ اسپتال کھپرو بنیادی سہولیات سے محروم

کھپرو (نمائندہ جسارت) تعلقہ سول اسپتال کھپرو جہاں پر مریض دور دراز کے علاقوں اچھڑو تھر گاؤں گوٹھ علاقوں سے اور قریبی مکین آتے ہیں غریب عوام کو علاج کی بھی سہولت فراہم نہ کر سکا سندھ حکومت کی جانب سے تعلقہ سول اسپتال کھپرو میں ایکسرے مشین بند الٹرا ساؤنڈ بھی بند یہاں تک ٹیسٹ کے نمونے بھی موجود نہیں جبکہ عملہ غائب رہتا ہے۔ موجود ڈاکٹر جو دوا لکھ رہے ہیں وہ اسپتال میں موجود ہی نہیں صرف میفنیک ڈی ایس سیرپ موجود ہے ہر بیماری کے علاج میں میفینک ڈی ایس کو بنا دیا گیا ہے جبکہ پینا ڈول ٹیبلٹ بھی نہیں سندھ حکومت تو کہتی ہے علاج کروانے کے لیے باہر سے مریض آتے یہاں ہر چیز مہیا کی گئی ہے وزر ا جھوٹ بولنا بند کریں،جبکہ تعلقہ سول اسپتال کھپرو ریفر سینٹر بنا دیا گیا تو اس کا ذمے دار کون ہے ۔ڈی جی ہیلتھ ڈی سی سانگھڑ یا اسسٹنٹ کمشنر کھپرو ہے ہم ایم این اے شازیہ مری سے اپیل کرتے ہیں یہ آپ کا اپنا حلقہ ہے آپ یہاں سے منتخب ہوئی ہیں آپ نوٹس لیں یہاں کی سوئی ہوئی انتظامیہ کو جگائیں یہاں کی ضروریات کو پورا کیا جائے۔