خیرپور (جسارت نیوز )پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما سید شہزاد علی شاہ نے کہا کہ عمران نیازی اداروں کے خلاف زہر اگل کر عوام کو کونسا درس دے رہے ہیں عمران نیازی کو کسی نے نہیں نکالا بلکہ جو انہوں نے بویا وہ ہی کاٹا ہے ہم ان کے ایسے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ اس ملک کو کریشن دیمک کی طرح کھارہی ہے جب سے ملک کو اس کرپشن کے ناسور سے پاک نہیں کیا جائیگا یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ چیئرمین بلاول زرداری ملک کے واحد لیڈر ہے جو ملک کو اس سنگین بحرانوں سے نکلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اولڈ جیلانی ہائوس میں پریس کلب خیرپور کے اطلاعات سیکرٹری ثاقب صدیقی کی سالگرہ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سچے اور پرانے کارکنوں کا حق مانگنا اور پارٹی کا پیغام عوام تک پہنچانا جرم ہے تو یہ گناہ میں بار بار کرتا رہوںگا میں نے نہ کبھی ڈرائنگ روم کی سیاست کی ہے اور نہ کروںگا میرے والد محترم سید پرویز علی شاہ جیلانی نے ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر عوام کی خاطر جدوجہد کی اور میں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی فلاح وبہیود کے لیے کام کروںگا۔ اس موقع پر سید آصف حسن زیدی ،جمیل صدیقی ،صوفی اسحق سومرو،محمد عباس باقری، سید فواد زیدی،راجا شاہ، عبدالاحد صدیقیاورکیف صدیقی ودیگر موجودتھے۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔