ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)گاؤں صابو نوہانی میں شادی شدہ خاتون سے 3 افراد کی مبینہ زیادتی ، پولیس اسٹیشن آبادگار میں ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج 3 افراد شوکت نوہانی ، وسیم نوہانی ، دودو نوہانی نے گھر میں گھس کر مجھے جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا ، متاثرہ خاتون سفیہ نوہانی کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل بلڑی شاہ کریم کے آبادگار پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقعہ گاؤں صابو نوہانی کی رہائشی خاتون سفیہ نوہانی نے الزام عائد کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ 3 مسلح افراد شوکت نوہانی ، وسیم نوہانی اور دودو نوہانی نے گھر میں گھس کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے ہاتھ پاؤں باندھ کر مجھ سے گھر میں زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاتون نے اپنے والد میر محمد نوہانی اور سسر حاجی محمد بچل کے ہمراہ آبادگار پولیس اسٹیشن پہنچ کر تینوں ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی۔پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون کو میڈیکل لیٹر جاری کرتے ہوئے رورل ہیلتھ سینٹر بلڑی شاہ کریم روانہ کیا ، جس کا میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا ، متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں نامز د ملزمان میں سے کسی کی بھی تاحال گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔