مزید خبریں

بھارت کا پوری اسلامی دنیا بائیکاٹ کرے،مفتی عبدالقدوس احمدانی

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ سندھ مفتی عبد القدوس احمدانی نے کہا ہے کہ بھارت کا پوری اسلامی دنیا بائیکاٹ کرے بھارت جوتے کی زبان سمجھتا ہے یہ باتوں سے نہیں سمجھے گا نبی کریمﷺ میں گستاخی کرنے والے کو سزائے موت کا قانون پوری دنیا میں لاگو کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات جماعت اسلامی عثمان شاہ زون کے احتجاجی مظاہرے جو بھارت کے خلاف بنی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے پر کیا گیا تھا اس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مسلمان دشمنی میں بہت آگے بڑھ گئی ہے جسے روکنا پوری اُمت مسلمہ پر فرض ہے اور پوری دنیاکے مسلم حکمرانوں کو بھارت کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے اور پوری دنیا میں یہ قانون منظور کروانا چاہیے کہ جو کوئی نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کرے گا اسے سزائے موت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا بھارت لاتوں کابھوت ہے باتوں سے نہیں مانے گا اس لیے اس کا سماجی معاشی بائیکاٹ کیا جانا چاہیے اور اگر بھارت گستاخ رسولؐ کو سزا نہیں دیتا تو اس سے تمام سفارتی تعلقات ختم کرلینے چاہیں۔ مظاہرے سے مولانا اسلم اُنڑ ،مولانا لیاقت بروہی اور مولانا نثار پڑھیار سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔