مزید خبریں

بھٹائی نگر پولیس کی کارروائی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تھانہ بھٹائی نگر پولیس نے ماروی گارڈن مین روڈ کے قریب ایک مشکوک شخص بنام غلام علی چانگ کو روک کر چیک کیا جس کے قبضے سے دوران تلاشی 1 گیلن میں کچی شراب برآمد ہوئی ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے خود کو منظم منشیات فروش گینگ کا سپلائر ظاہر کیا گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد 5 لیٹر کچی شراب پولیس تحویل میں لیکر حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔