مزید خبریں

مسلمان بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ،ورکرز

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر ناصر شیخ، نائب صدر عاشق ساند، جنرل سیکرٹری امجد اسلام، خازن عمران ملک ودیگر نے بھارتی انتہا پسند تنظیم بی جے پی کے ترجمان کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں ۔