مزید خبریں

حیدرآباد: ایدھی فائونڈیشن کی زمین پر قبضہ ختم کرانے کی یقین دہانی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ایدھی فائونڈیشن انتظامیہ کو حیدرآباد میں بلقیس ایدھی اسپتال اورمردہ خانے کی زمین پر قبضے اور غیرقانونی تجاوزات فوری ختم کرانے کی یقین دہانی پرایدھی فائونڈیشن نے احتجاج کو مؤخر کردیا، ایدھی فائونڈیشن انتظامیہ اورڈپٹی کمشنر فواد غفارسومروکے درمیان ملاقات رات گئے ڈی سی ہائوس میں ہوئی ،ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے زونل انچارج معراج احمد ودیگر ملاقات میں شریک تھے،ڈپٹی کمشنر نے ایدھی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ غیرقانونی تجاوزات اورقبضے ختم کرانے کیلیے عدلیہ کے احکامات پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیاجائے اورانسدادتجاوزات آپریشن کا شیڈول فوری جاری کیاجائے گا،معلوم ہواکہ ایدھی فائونڈیشن کی اراضی پر قابضین سندھ کی حکمراں جماعت کے بعض عہدیداروں کی سرپرستی حاصل ہے ،جن کے اثرورسوخ اورسیاسی دبائو کے باعث ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے افسران تاحال عدلیہ کے احکامات پر عملدرآمد ممکن نہیں بناسکیں ۔ اس سلسلے میں ایدھی فائونڈیشن کے ژونل انچارج نے ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو سے ملاقات کے بعد بتایا کہ احتجاج کے فیصلے کو فل حال موخرکردیاگیا ہے۔