مزید خبریں

حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کوٹری کسٹمر سروسز سینٹر پراچانک دورہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر نور احمدسومرو کے کوٹری کسٹمر سروسز سینٹر پراچانک دورہ کیا اس دوران حاضری رجسٹر کی چیکنگ کی اس کی حالتِ زار دیکھ کر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایکسیئن کوٹری مجیب سیال کو ہدایت جاری کی کہ جب یہ مرکز غیر فعل ہو چکا ہے تو تمام ملازمین کوفیلڈ میں وصولیابی پر بھیجا جائے اسی دورے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر اچانک آپریشن سب ڈویژن قاسم آباد، سٹیزن کالونی کا دورہ کیا جس میں ایکسیئن قاسم آباد فاروق تنیو، ایس ڈی اوسٹیزن سید عاقب عباس شاہ اور ایس اینڈ آئی ، اے ایم ولیداد چانڈیو اپنے تکنیکی عملے کے ہمراہ موجود تھے،دورے کے دوران تمام افسران سے کہنا تھا کہ بجلی چور ہمارا دشمن ہے، بجلی چوری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کا مکمل خاتمہ کیا جائے، ان کے خلاف مروجہ قانون کے تحت بجلی چوری کی مقدمات درج کرائے جائیں اور بجلی چورکو کیفر کردار تک پنہچایا جائے، اور جو صارف بجلی کا بل ادا نہیں کرسکتا اس کو بجلی کی فراہمی نہیں کر سکتے اس دوران اپنا دورہ جاری رکھتے ہوئے جامشورو سب ڈویژن کی حدود میںبجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جو صارف بجلی کا بل ادا نہیں کرسکتا اس کو بجلی کی فراہمی نہیں کر سکتے صارفین کو درست ریڈنگ کے ساتھ بجلی کے بل دیے جائیں اور اگر صارفین بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کرتے تو ان کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کارروائیاں کی جائیں اور بلا تفریق بجلی کے کنکشن منقطع کردیے جائیں۔اس موقع پر حیسکو چیف کے ہمراہ،پی ایس اوعرفان کریم شیخ اور حیسکو ترجمان ممد صادق کبر موجود تھے۔